۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
سائبر حملہ

حوزہ/ صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے موساد کی ویب سائٹ سمیت اس حکومت کی متعدد ویب سائٹس پر بڑے پیمانے پر سائبر حملے کی خبر دی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی حکومت کے میڈیا ذرائع نے پیر کی شام (24 اپریل) کو صیہونی حکومت کی متعدد ویب سائٹس پر ایک بڑے سائبر حملے کی اطلاع دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ’’انانیموس سودان‘‘نامی ہیکر گروپ نے صیہونی حکومت کی متعدد ویب سائٹس پر حملہ کیا، موساد کی جاسوسی ایجنسی کی ویب سائٹ اور صیہونی انشورنس ویب سائٹ اس میں سرفہرست ہیں۔

صہیونی اخبار "معاریو" کے مطابق، ’’انانیموس سودان‘‘ ہیکر گروپ نے اپنے ٹیلی گرام پیج پر اعلان کیا کہ اس نے دو اہم سرکاری ویب سائٹس کو غیر فعال کر دیا ہے، ایک موساد سے تعلق رکھتی ہے اور دوسری کا تعلق سرکاری انشورنس سے ہے، اور دھمکی دی ہے کہ یہ حملہ ایک بڑے حملے کا پیش خیمہ ہے۔

معتبر ذرائع کے مطابق اس سائبر حملے کے طول و عرض کا ابھی تک اعلان نہیں کیا گیا ہے لیکن اس سے موساد کی خفیہ معلومات کا ایک بڑا حصہ دریافت کیا جا سکتا ہے۔

گزشتہ چند دنوں کے دوران مقبوضہ علاقوں میں متعدد بینکنگ ویب سائٹس، بجلی کمپنیوں، انشورنس، پوسٹ آفس، محکمہ صحت، بین گوریون ایئرپورٹ اور کئی دیگر مراکز کے خلاف سائبر حملوں کے حوالے سے متعدد رپورٹس شائع ہوئی ہیں۔

گزشتہ اپریل کے اواخر میں صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے تصدیق کی کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں پوسٹل کمپنی اور آبپاشی کے نظام کو سائبر حملے کا نشانہ بنایا گیا اور آبپاشی کے نظام کو ہیک کرنے کے بعد پیغام دیا گیا کہ "آپ کو ہیک کر لیا گیا ہے۔ اسرائیل کا تختہ الٹ دیا جانا چاہیے" اسکرینوں پر دکھایا گیا ہے۔

صیہونی پوسٹ کمپنی نے بھی اپنے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ یہ کمپنی کئی دنوں سے مسلسل سائبر حملوں کا نشانہ بنی ہوئی ہے اور اسی وجہ سے اس نے اپنے کمرشل سسٹم کو بند کر دیا ہے تاکہ حملہ آوروں تک رسائی نہ ہو سکے۔

صیہونی پوسٹ کمپنی نے مزید دعویٰ کیا کہ وہ آنے والے دنوں میں اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرے گی اور اس دوران وہ اپنے مختلف شعبوں میں حفاظتی اقدامات کو اپنانے کی کوشش کر رہی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .